شہر اخلاق و تہذیب حیدرآباد (دکن) سے تشریف لائیں شاعرات محترمہ رفیعہ نوشین صاحبہ اور محترمہ آرزو مہک صاحبہ کے اعزاز میں ادبی و ثقافتی تنظیم "مرکز ادب” کے زیر اہتمام عظیم الشان استقبالیہ مشاعرہ مورخہ 7 دسمبر 2024 شب کو لمرا سیلی بریشن ہال، انصار نگر، مومن پورہ، ناگپور (مہاراشٹرا) میں عالمی شہرت یافتہ مورخ، مفکر، محقق، ادیب و مبصر جناب شرف الدین ساحل صاحب کی زیر صدارت منعقد کیا گیا. مرکز ادب کے بانی جناب شمشاد شاد صاحب نے مدعو شعرا و شاعرات کا استقبال گلدستہ اور شال پیش کر کے کیا. مشاعرے میں جناب ڈاکٹر شرف الدین ساحل، محترمہ رفیعہ نوشین صاحبہ (حیدرآباد)، آرزومہک صاحبہ (حیدرآباد)، جناب اشتیاق کامل، جناب شمشاد شاد، ڈاکٹر ندیم ابن منشاء، جناب اظہر حسین، ڈاکٹر ثمیر کبیر، جناب عشرت بلال، جناب رشید راویری، جناب وحید حیراں، جناب نیاز احبد نیاز، جناب مظہر قریشی، جناب رضا بدنیروی، جناب عمران فیض صاحبان نے اپنے بہترین کلام پیش کر کے سامعین سے خوب داد و تحسین کے نذرانے حاصل کیے. جناب سہیل انصاری اور جناب عمران فیض صاحبان نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا. جناب محمد یٰسین مومن، جناب محمد شفیق رحمانی، جناب نیاز احمد (نیازو بھائی)، جناب محمد اسرائیل (ببو)، جناب محمد اشتیاق، جناب بابو بھائی اور گلوبل اردو میڈیا کے جناب عارف بھائی نے پروگرام کی کامیابی کے لئے انتھک محنت کی. مشاعرے میں بڑی تعداد میں سامعین شامل ہوئے جن میں شہر ناگپور کی باوقار شخصیتیں جناب ڈاکٹر مشتاق منصوری صاحب، حاجی علیم الدین انصاری، عرفان بھائی کیبل والے، اکبر خیر آبادی، معین اختر، اشفاق پٹیل، غیاث الدین انصاری، نظام الدین انصاری، شمیم اعجاز، ایوب چشتی اور دیگر حضرات کے نام قابل ذکر ہیں. پروگرام کے اختتام پر کنوینر جناب شمشاد شاد نے اظہار تشکر کے کلمات پیش کیے. اس دوران جناب شمشاد شاد نے اپنے مجموعہ کلام "حرف اثبات” کا نسخہ مہمانان کو پیش کیا.
سنتروں کے شہر ناگپور میں مرکز ادب کی جانب سے کامیاب مشاعرے کا انعقاد
previous post