Home » نعت شریف

نعت شریف

by زبان خلق
0 comment

علیم صبا نویدی

پارسائی حضور کا صدقہ
یہ کمائی حضور کا صدقہ

میرے لب پر ہیں نور کے دانے
لب کشائی حضور کا صدقہ

مجھ کو منزل کا راستہ جو ملا
یہ بھلائی حضور کا صدقہ

میرے گھر میں مہک ہے نورانی
انتہائی حضور کا صدقہ

تم نے سمجھا ہے کالی کملی جسے
یہ رضائی حضور کا صدقہ

میں ہوں محتاج بارگاہ حبیب
فن رسائی حضور کا صدقہ

کل تلک میں غموں کا قیدی تھا
ہے رہائی حضور کا صدقہ

شاعروں میں صبا شمار ہوا
یہ گدائی حضور کا صدقہ

You may also like

Leave a Comment