Home » بزمِ نو کے شعراء کی ایک نایاب گروپ فوٹو

بزمِ نو کے شعراء کی ایک نایاب گروپ فوٹو

by زبان خلق
1 comment

احسان احمد کے، وانم باڑی (تمل ناڈو)

شہرِ وانمباڑی زمانئہ قدیم  سے  علمی، ادبی اور تہذیبی خدمات کے لئے مشہور ہے۔ تقریباً 140 سالوں سے یہاں  مشاعرے منعقد ہوتے آرہے ہیں۔ 1882ء میں خطیب قادر بادشاہ صاحب نے ایک مجلس مشاعرہ کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کے بعد کے دور میں کئی ادبی انجمنوں کے ذریعہ اردو کو فروغ حاصل ہوا۔ انہیں میں سے ایک انجمن "بزمِ نو” کے نام سے مشہور تھی۔ 1967ء میں اس کی بنیاد رکھی گئی جس کے تحت تین دہائیوں میں تین سو سے زیادہ طرحی مشاعرے منعقد کئے گئے۔ یہاں منسلک تصویر بزمِ نو کے ابتدائی دور میں لی گئی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ تصویر 1967 اور 1970 کے درمیانی دور میں لی گئی ہو۔

بیٹھے ہوئے شعراء (دائیں سے بائیں)

1۔ اقبال احمد کلیم طاہریؔ صاحب (پیدائش : 1936، وفات : 2009)

2۔ آر سید غوث غوثؔ صاحب (پیدائش : 1924، وفات : نامعلوم)

3۔ حکیم مخدوم اشرفؔ صاحب (پیدائش : 1933، وفات : 1998)

4۔ اختر عجمیؔ صاحب (پیدائش اور وفات نامعلوم)

5۔ ڈاکٹر محمد عبداللہ ذوقی ؔ صاحب (پیدائش : 1899، وفات : 1990)

6۔ غلام احمد مسحورؔ صاحب (پیدائش : 1916، وفات : 1988)

7۔ محمد یعقوب اسلمؔ صاحب (پیدائش : 1945، وفات : 2011)

کھڑے ہوئے شعراء (دائیں سے بائیں )

1۔ ڈاکٹر عبداللہ ذوقی صاحب کی نرسنگ ہوم میں منعقد ہونے والے موسیقی کے پروگراموں میں ستار بجانے والے ماہر فنکار رحمت اللہ صاحب (پیدائش اور وفات نا معلوم)

2۔ آمبور ملک ضیاؔ صاحب (پیدائش :1928 ، وفات : 1991)

3۔ نور آفاقؔ صاحب (پیدائش : 1944)

4۔ مانگوڑی انور کمالؔ صاحب (پیدائش اور وفات نا معلوم)

5۔ باشاہ خان افضلؔ صاحب (پیدائش : 1933، وفات : 2024)

6۔ ڈاکٹر عبداللہ ذوقی صاحب کی نرسنگ ہوم کے لیبورٹری اسسٹنٹ سید عبدالعلیم صاحب (پیدائش اور وفات نامعلوم)

7۔ نا معلوم

8۔ عتیق احمد جاذبؔ صاحب (پیدائش : 1947، وفات : 2023)

9۔ مانگوڑی تبسم رشیدؔ صاحب ( پیدائش : 1932، وفات : 1998)

٭ شعراء کی پیدائش اور وفات کے سال معلوم کرنے کے لئے مرحوم یعقوب اسلم صاحب کی کتاب "بزم نو کا ادبی سفرنامہ” سے مدد لی گئی ہے۔

٭ شعراء کے نام معلوم کرنے میں جناب حنیف احمد کاتب صاحب اور جناب نور آفاق صاحب نے مدد کی۔

……………………….

 

You may also like

1 comment

محمد حنیف کاتب جولائی 20, 2024 - 8:18 صبح

واقعی ایک نایاب اور یادگار تصویر ہے۔ اسے منظر عام پر لانے والے احسان احمد قابل تعریف ہیں۔
کھڑی ہوئی قطار میں نومبر 6 پر مرحوم سید عبدالعلیم صاحب ہیں جو ہمارے ڈاکٹر سید احمد کبیر کے والد محترم ہیں۔

Reply

Leave a Comment