(زبان خلق) اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تملناڈو اور کرناٹک چیپٹرکے زیر اہتمام 9 نومبر 2024 بروز ہفتہ عالمی یومِ اردو کے موقع پر بمقام ایم ایس محل ٹریپلیکن چنئی میں شام سات بجے ایک شاندار جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس باوقار جلسے کی صدارت ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ (چیرمین اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن تمل ناڈو کرناٹک چیپٹر) نے فرمائی اور ڈاکٹر امان اللہ ایم بی (چیرمین اردو ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف مدراس) نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جناب تول تھروماولون (ممبر آف پارلیمنٹ اور صدر وڈوتھلائی سرتیگل کزچی) جناب کے ایم قادر محی الدین (سابق ایم پی اور صدر انڈین یونین مسلم لیگ) بطور مہمانانِ خصوصی اور جناب نذیر احمد جے( جوائنٹ رجسٹرار مدراس ہائی کورٹ) جناب اے ایم ضیاء الدین (خزانچی چنئی ایسٹ ڈی سی سی) بحیثیتِ مہمانانِ اعزازی شریکِ مجلس رہے۔ ان کے علاوہ جناب عبدالرزاق (رکن آل انڈیا اقلیتی مورچہ) جناب اسد اللہ عثمان عمری مدنی سمیت کئی دیگر معززین بھی جلسے میں شریک رہے۔
ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے آئے ہوئے مہمانان و ایوارڈ یافتگان اور حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے گزشتہ سال منعقدہ عالمی یومِ اردو کابطور خاص ذکر کیا۔
تقریب کے دوران ڈاکٹر امان اللہ ایم بی چیرمین اردو ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف مدراس کی تحریر کردہ دو اہم کتابوں کا اجراء عمل میں آیا، تمل زبان کی شہرہء آفاق تصنیف تیروکورل کے اردو ترجمے کا اجراء جناب تول تھروماولون نے کیا اور انشا پردازی: مسائل و امکانات نامی کتاب کا اجراء جناب کے ایم قادر محی الدین نے کیا، دونوں کتابوں کی پہلی کاپی معزز مہمانوں نے ڈاکٹر محمد عبید اللہ بیگ کو پیش کیں۔
اجراءِ کتب کے بعد اعزازت کی تقسیم کا مرحلہ آیا۔ تمل ناڈو اور کرناٹک میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور ترقی میں قابلِ ذکر کردار ادا کرنے والے حسبِ ذیل اساتذہ، پروفیسرز، شعراء،صحافی حضرات کو اعزازات سے نوازا گیا:
ڈاکٹر امان اللہ ایم بی (چیرمین اردو ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف مدراس) علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے اردو ادب
وی ایم حبیب الرحمٰن( بی ای او چنئی) مولانا ابوالکلام آزاد عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغ تعلیم و تربیت
حفیظ محمد حمیداللہ بیگ، ایم اے ایم فل، چنئی، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو زبان
ڈاکٹر اعجاز حسین، انور جلالپوری عالمی یومِ اردو اعزاز برائےفروغِ اردو شاعری
شاہد مدراسی، حفیظ میرٹھی عالمی یومِ اردو اعزاز برائے اردو شاعری
محمد حنیف کاتب، مولانا حالی عالمی یومِ اردو اعزاز برائے اردو شاعری
اسانغنی مشتاق رفیقی، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے اردو شاعری
سید اکبر زاہد، مولوی محمد باقر عالمی یومِ اردو اعزاز برائےصحافت
ڈاکٹر حیات افتخار، سر سید احمد خان عالمی یومِ اردو اعزاز برائے اردو ادب
ڈاکٹر نکہت ناز، کوئین میری کالج چنئی، نصیر الدین ہاشمی عالمی یومِ اردو اعزاز
سائرہ نسیم، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ایم کرامت اللہ، بی ای او ضلع کرشناگری، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو
شیخ مدار، ہیڈ ماسٹرکیلمنگلم، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو
شاہین بیگم، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو
ار رشیدہ بیگم، کرشناگری، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو
سراج النساء، میونسپل اردو مڈل اسکول پلاورم، چنئی، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
عابدہ بیگم، اردو مدرس، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ای ریشما، ہیڈ مسٹرس حسنات جاریہ گورنمنٹ ایڈڈ پرائمری اسکول، آمبور، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ایم شرمیلا، ہیڈ مسٹرس ایم ایم جی ایم ایس اسکول، وانم باڑی، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
منیر النساء، اردو مدرس، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ناصر النساء، اردو مڈل اسکول، دادےشاہ مکان، چنئی، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
اے خلیل باشاہ، مونسپل مڈل اسکول، ولی محمد پیٹ، کانچی پورم، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ایس محمد امین، ہیڈ ماسٹر اسلامیہ بائز ایڈڈ پرائمری اسکول میل وشارم، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے تدریس
ایس محمد شاہد، علامہ اقبال عالمی یومِ اردو اعزاز برائے صحافت
امین خان، عالمی یومِ اردو اعزاز برائے فروغِ اردو
جناب تول تھروماولون نے ٹمل زبان میں تقریر کرتے ہوئے ایسی خوبصورت محفل سجانے کے لئے ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کی خوب ستائش کی اور کہا کہ دنیا بھر میں لوگ الگ الگ زبانوں میں بات کرتے ہیں مگر ان کی اصل ایک ہی ہے، زبان ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایجاد کی گئی ہے، ہمارے درمیان تفریقات پیدا کرنے کے لئےنہیں، ہم کسی بھی زبان کے مخالف نہیں ہیں، ہم زبان کوتھوپنے کے خلاف ہیں، میں اردو زبان نہیں بول سکتا پھر بھی اردو زبان بولنے والے سب میرے بھائی بہن ہیں۔
جناب کے ایم قادر محی الدین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو زبان سے ان کی والہانہ دلچسپی کے تعلق سے بھی بہت سی باتیں سامعین کے آگے رکھیں۔
اس شاندار تقریب میں محبانِ اردو اور اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔ ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کے ہدیہءِ تشکر کے ساتھ یہ خوبصورت محفل اختتام کو پہنچی۔