Home » ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکاڈمی کا 9نومبر 2024 کو عالمی یومِ اردو کے موقعے پر شاندار تقریب اور اعزازات و انعامات کی تقسیم کا انعقاد

ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکاڈمی کا 9نومبر 2024 کو عالمی یومِ اردو کے موقعے پر شاندار تقریب اور اعزازات و انعامات کی تقسیم کا انعقاد

by زبان خلق
0 comment

(زبان خلق) ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی، گورنمنٹ آف ٹمل ناڈو کی جانب سے 9 نومبر 2024 کو عالمی یومِ  اردو کے موقع پر بمقام تاریخی پرسیڈنسی کالج آڈوٹوریم چنئی میں صبح 10 بجے سے ایک عالیشان جلسہ منعقد ہوا جس میں اردو زبان و ادب اور تعلیم سے وابستہ ادباء شعراء صحافی اور اساتذہ کو ان کے میدانِ عمل میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازات اور اسناد سے نوازا گیا۔

جلسے کی صدارت ڈاکٹر نعیم الرحمٰن صاحب (نائب چیر مین ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی) نے فرمائی اور جے ایم جعفر صادق نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ڈاکٹر کے گوپال آئی اے ایس (ایڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف ٹمل ناڈو ) جناب محمد شکیل اختر آئی پی ایس( سابق ڈی آئی جی اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر گورنمنٹ آف ٹمل ناڈو)  بحیثیت مہمانانِ خصوصی اور ڈاکٹر این تاج الدین پرو وائس چانسلر بی ایس عبدالرحمٰن کیسنٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، ڈاکٹرایم رزاق صدر انجمنِ مفید اہل اسلام، ڈاکٹر امان اللہ ایم بی چیرمین اردو ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف مدراس  بطورِ مہمانانِ اعزازی  شریکِ محفل رہے۔

ڈاکٹر  رامن پرنسپل پریسڈنسی کالج نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر نعیم الرحمٰن نے اپنے صدارتی خطبے میں  ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے کی جانے والی کاوشات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ ڈاکٹر کے گوپال آئی اےایس نے اپنی خصوصی تقریر میں اردو زبان کی ترقی کے لئے ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے آیندہ کے لئے ممکن حد تک مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  جناب محمد شکیل اختر آئی پی ایس، جو خود بھی ایک شاعر ہیں اور ادب کا اچھا ذوق رکھتے ہیں نے اردو ادب سے اپنی والہانہ لگاؤ کا ذکر کیا اور اس  کی تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر این تاج الدین نے اردو کو اپنی مادری زبان بتاتے ہوئے نئی نسل کو اس کی جانب متوجہ کرنے اور گھریلو بات چیت اردو ہی میں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  ڈاکٹر امان اللہ ایم بی نے اپنی تقریر میں پرسیڈنسی کالج کی تاریخی اردو ڈپارٹمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کامیاب  ڈیڑھ سو سالہ تاریخ رکھنے کے باوجود اب یہ ڈپارٹمنٹ مقفل ہوگیا ہے۔

تقاریر کے بعد  ڈاکٹر کے گوپال آئی اےایس،اڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف ٹمل ناڈو، کے ہاتھوں اردو زبان اور ٹمل زبان  کے ریاست کے منتخب شعراء ادباء صحافی اور اساتذہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ٹمل زبان و ادب سے وابستہ جن 12 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ان کے نام حسب ذیل ہیں:

ڈاکٹر کے رامن، پرنسپل پریسیڈنسی کالج، چنئی

ڈاکٹر ایس ایم ایس سید عبدالقادر، صدر شعبہء  ٹمل، نیو کالج، چنئی

ڈاکٹر محمد سلطان، ٹمل اسکالر،چیرمین پاورٹک گروپ آف کمپنیس

سسٹر اسٹلا میری، پرنسپل اسٹلا میری کالج، چنئی

ڈاکٹر ایس اوما گوری، پرنسپل اتھیراج کالج، چنئی

کادل متھی، تمل شاعر

محترمہ پدماوتی، ہیڈ مسٹرس، گورنمنٹ مدرسہء اعظم ہائر سکینڈری اسکول، چنئی

محترمہ کنمنی پریا، ہیڈ مسٹرس، گورنمنٹ مسلم ہاءر سکینڈری اسکول

ڈاکٹر انبو، ٹمل شاعر اور محقق

ڈاکٹر پرمیشوری، پرنسپل، انّا آدرش کالج فار اومین

محترمہ پروین سلطانہ، ماہرنفسیات اور سماجی مصلح

محترمہ چامنڈیشوری، ٹمل اسکالر

اردو زبان و ادب سے وابستہ جن 13 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ان کے نام حسبِ ذیل ہیں:

جناب ایم رزاق، صدر انجمنِ مفید اہل اسلام ، چنئی

محترم غنی محمد سجاد پرویز، کرسپانڈنٹ، قادریہ مسلم ایجوکشنل سوسائٹی، وانم باڑی

جناب سراج زیبائی، اردو شاعر اور محقق

جناب احمد نظیر، اردو شاعر

جناب اکبر زاہد، ایڈیٹر عرش اردو نیوز اینڈ میڈیا ہاؤز

جناب اسانغنی مشتاق رفیقی، ایڈیٹر زبان خلق پندرہ روزہ

جناب سید سلطان باشاہ، ایڈیٹر مسلمان اردو روزنامہ

جناب ایم ایم عمران

محترمہ نکہت سہیل صاحبہ، صدر ایم ڈبلیو اے میٹریکولیشن گرلز ہائر سکینڈری اسکول

محترم کے بابو، ہیڈ ماسٹر دینیات گورنمنٹ ایڈڈ اسکول، آمبور

جناب اے معین الدین شریف، ہیڈ ماسٹر، منسپل اردو گرلز اسکول، کرشنگری

جناب ٹی محمد رضوان اللہ، ہیڈ ماسٹر، ایم ایم بی پی ایس اسکول، آرکاٹ

جناب سید اسماعیل، ہیڈ ماسٹر، پنچائیت یونین اردو اسکول

اس کے علاوہ ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ  اردو تقریری  مقابلے میں منتخب ہونے والے کالج اور اسکولی  طلباء و طالبات کو بھی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

اس شاندار جلسے میں طلباء و طلبات مع والدین اور سرپرستوں کے اور کئی کالجوں  اسکولوں کے پرنسپلس، ہیڈ ماسٹرس، اساتذہ اور بڑی تعداد میں ادبی دلچسپی رکھنے والے اردو دوست عمائدین اور فضلاء بھی شریک رہے۔ پروفیسر اکبر خان صاحب کے ہدیہ ء تشکر کے ساتھ یہ خوبصورت محفل اختتام کو پہنچی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

You may also like

Leave a Comment