آمبور (عائشہ صدیقہ) شہر آمبور جنوبی کا صنعتی شہر ہے۔ اسی صنعتی شہر میں سال رواں لڑکیوں کی اعلی تعلیم کے لیے ٹی۔عبد الواحد چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹی عبدالواحد ویمنس کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کالج میں سالِ رواں 2025 -2024 کے لیے داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہاں پر لڑکیوں کی نفسیات کا خیال رکھتے ہوئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ شہر آمبور میں ایک مدت سے لڑکیوں کی اعلی تعلیم کے لیے ویمنس کالج کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اسی ضرورت کے پیش نظر مینیجنگ ٹرسٹی الحاج جناب ٹی۔رفیق احمد صاحب نے یہ قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے تاکہ ہماری قوم کی لڑکیوں کو اعلی تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ یہاں تمل زبان کے علاوہ بطور مادری زبان لڑکیوں کو اردو زبان پڑھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ قابل اساتذہ کا تقرر بھی عمل میں آچکا ہے۔
شہر آمبور اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والے والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اس کالج میں داخلہ دلوا کر انھیں اعلی تعلیم سے آراستہ کریں۔ لڑکیوں کے لیے آمد و رفت کا خیال رکھتے ہوئے کالج کی انتظامیہ کی طرف سے کالج بس کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ اگلے سال سے دور دراز علاقوں سے آنے والی لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین اپنی لڑکیوں کو اس کالج میں داخلہ دلوائیں۔داخلہ فارم پرنسپل کے دفتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کالج میں امسال درج ذیل کورسس کو منظوری دی گئی ہے۔ ان شاء اللہ اگلے سال سے طالبات کے ذوق و شوق کا خیال رکھتے ہوئے مزید نئے کورسس شروع کیے جائیں گے۔
۱۔ بی۔کام (جنرل) ۲۔ بی۔ایس۔سی (نفسیات) ۳۔بی۔ایس۔سی (کمپیوٹر سائنس)
۴۔بی۔ایس۔سی (انٹیریر ڈیزائن اینڈ ڈیکور) ۵۔ بی۔سی۔اے تمل اور اردو بطور مادری زبان پڑھائی جائے گی۔
1 comment
اچھا آغاز ہے. اللہ نیک مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے.