Home » اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں کی جیت

اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں کی جیت

by زبان خلق
0 comment

احسان احمد کے (وانمباڑی، تملناڈو)

 

اٹھارویں لوک سبھا انتخابات میں 24 مسلمانوں نے جیت حاصل کی ہے۔ جس میں دو عورتیں (اقراء  چودھری اور ساجدہ احمد) بھی شامل ہیں۔ ان سب کے نام اور تفصیلات درج ذیل ہیں:

جیت کا مارجن

کُل ووٹ سیاسی پارٹی

حلقہ پارلیمان اور ریاست

جیتنے والے امیدوار

نمبر

10,12,476

14,71,885 کانگریس پارٹی دھوبڑی ، آسام رقیب الحسین

1

59,692

4,02,850 کانگریس پارٹی کشن گنج، بہار

محمد جاوید

2

49,863

5,67,092 کانگریس پارٹی کٹیہار، بہار طارق انور

3

1,88,416

3,56,866 جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

سری نگر ، جموں اور کشمیر

آغا سید روح اللہ مہدی

4
2,81,794

5,21,836

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

اننت ناگ –راجوری ، جموں اور کشمیر

میاں الطاف احمد لاروی

5

2,04,142

4,72,481 آزاد ارکن پارلیمنٹ بارہ مولہ ، جموں اور کشمیر انجینیر شیخ عبدالرشید

6

3,00,118 6,44,006 انڈین یونین مسلم لیگ ملاپورم ، کیرالا

ای۔ ٹی۔ محمد بشیر

7

2,35,760

5,62,516 انڈین یونین مسلم لیگ

پونانی ، کیرالا

ڈاکٹر ایم۔ پی۔ عبدالصمد صمدانی

8

1,14,506 5,57,528 کانگریس پارٹی وڈاگرا ، کیرالا

شفیع پرمبیل

9

27,862 65,259 آزاد رکن پارلیمنٹ لداخ محمد حنیفہ جان

10

2,647 25,726 کانگریس پارٹی لکشادیپ محمد حمداللہ سعید

11

1,66,782

5,09,664 انڈین یونین مسلم لیگ رام ناتھ پورم ، تمل ناڈو نواز غنی کے 12
3,38,087 6,61,981 مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد ، تلنگانہ اسدالدین اویسی

13

69,116 5,28,013 سماج وادی پارٹی کیرانہ ، اتر پردیش اقراء چودھری

14

87,434

4,81,503 سماج وادی پارٹی رام پور ، اتر پردیش محب اللہ ندوی

15

1,21,494

5,71,161 سماج وادی پارٹی سنبھل ، اتر پردیش ضیاء الرحمٰن برق

16

1,24,861

5,39,912 سماج وادی پارٹی غازی پور ، اتر پردیش افضل انصاری

17

64,542

5,47,967 کانگریس پارٹی سہارنپور ، اتر پردیش

عمران مسعود

18

1,16,637

5,44,427 ترنمول کانگریس جہانگیر پور ، مغربی بنگال

خلیل الرحمٰن

19

85,022 5,24,516 ترنمول کانگریس بہرام پور ، مغربی بنگال یوسف پٹھان

20

1,64,215

6,82,442 ترنمول کانگریس مرشد آباد ، مغربی بنگال

ابوطاہر خان

21

3,33,547

8,03,762 ترنمول کانگریس بصیر ہاٹ ، مغربی بنگال

ایس۔ کے۔ نورالاسلام

22

2,18,673

7,24,622

ترنمول کانگریس

الو بیریا ، مغربی بنگال

ساجدہ احمد

23

1,28,368 5,72,395 کانگریس پارٹی شمالی مالڈہ ، مغربی بنگال ایشاء خان چودھری

24

اس بار کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کانگریس پارٹی کے رقیب الحسین ہیں جنہوں نے آسام کے حلقہ پارلیمان دھوبڑی سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کو 10,12,475 ووٹوں کے مارجن سے بھاری شکست دی۔  مغربی بنگال کے حلقہ پارلیمان بہرام پور میں کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس پارٹی کے مشہور و معروف سیاست دان ادھیر رنجن چودھری جو کہ مغربی بنگال کی کانگریس کمیٹی کے صدر بھی ہیں ان کو بھاری شکست دی۔  جموں اور کشمیر کے حلقہ پارلیمان بارہ مولہ میں انجینیر شیخ عبدالرشید نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی۔ انجینیرشیخ عبدالرشید فی الوقت تہاڑ جیل میں ہیں ان کے دو بیٹوں نے اپنے والد کی انتخابی مہم کی قیادت کی تھی۔  کیرانہ حلقہ پارلیمان سے جیتنے والی سماج وادی پارٹی کی امیدوار اقراء چودھری تمام مسلم امیدواروں میں سب سے کم عمر ہیں ان کی عمر 29 سال ہے۔

پچھلے انتخابات یعنی 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں 26 مسلمانوں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

 

 

 

You may also like

Leave a Comment