کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
اردو زبان و ادب کے آسمان پر گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی تابناکیاں بکھیرنے والا ایک روشن ستارا بروز ہفتہ 24 فروری 2024، شہر چنئی کی ایک خشک صبح کے ساحل پر روشنی کی آخری رمق بکھیر کر قدرت کی آغوش میں پناہ گزیں ہو گیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ریاست ٹمل ناڈو کو اردو کے حوالے سے نئی پہچان دینے والی بابائے اردو ٹمل ناڈو کے نام سے عالمی شہرت رکھنے والی نابغۂ روزگار شخصیت حضرت علیم صبا نویدی کی رحلت ایک ایسا سانحہ ہے جس کے اثرات کی گونج اردو زبان و ادب کے ایوانوں میں رہتی دنیا تک محسوس کی جاتی رہے گی۔
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے، ان کے سیئات کو معاف فرماکر ان کے حسنات کو قبول فرمائے۔ جنت الفردوس کے اعلی مقامات کو ان کا مسکن بنائے۔ ان کے دوستوں، چاہنے والوں اور خویش واقارب کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین
نماز جنازہ بروز ہفتہ 24 فروری 2024 بعد نماز مغرب مسجد امیر النساء ، زعم بازار، چنئی-5، میں اور تدفین امیر النساء بیگم قبرستان(راما راؤ گارڈن) چنئی میں عمل میں آئے گی۔ آخری دیدار کے لئے حضرت علیم صبا نویدی کی جسد خاکی ان کی دختر کے گھر پر رکھی گئی ہے۔
1 comment
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ!
آسمان ادب کا ایک روشن ستارہ ادیب، ناقد، محقق، شاعر *جناب علیم صبا نویدی* داغ مفارقت دے گۓ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ آج صبح یہ روشن ستارہ غروب ہوگیا۔ ان کی سانحۂ ارتحال پر ادبی دنیا خصوصاً جنوبی ہند کے ادباء و شعراء غمگین ہیں۔ جناب علیم صبا نویدی نے اپنے آپ کو اردو ادب کے لئے وقف کر رکھا تھا۔ انھوں نے اردو ادب میں گراں قدر سرمایہ چھوڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین
سوگوار
الطاف آمبوری