Home » انجمن فروغ اردو وانم باڑی اور ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کے زیر اہتمام عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر شہرِ وانم باڑی میں شاندار اردو میلہ

انجمن فروغ اردو وانم باڑی اور ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کے زیر اہتمام عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر شہرِ وانم باڑی میں شاندار اردو میلہ

by زبان خلق
1 comment

 

(زبان خلق نیوز) شہر وانم باڑی میں 21 فروری کو عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پرایک شاندار اردو میلہ  ایم ایس شادی محل (بشیر آباد)میں منعقد ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ بارہ سالوں سے انجمن فروغ اردو وانم باڑی اور ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے مسلسل عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر اردو میلہ کے نام سے ایک روزہ  عالی شان جشن  منائے جانے کا رواج چلاآرہا ہے۔

امسال اردو میلہ 2024  کی پہلی نشست جو دوپہر 2 بجے سے شروع ہوئی  اس کی مسند صدارت پر ڈاکٹر حاجی انواراللہ صاحب جلوہ افروز رہے۔ نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی نے انجام دئے۔ حافظ جنید صاحب اور حافظ بلال صاحب کی قراءت کلام پاک اور طالبہ وی آمنہ عنبر کی عربی نعت سے جلسے کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ چیرمین ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر نعیم الرحمٰن  صاحب وائس چیرمین ٹمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی، محترمہ شاہینہ بیگم بلاک ایجوکیشنل آفیسر (اردو) ضلع ترپاتور بطور مہمانانِ اعزازی شریک جلسہ رہے۔ ٹی محمد مبین صاحب، ٹی الطاف احمد صاحب، پی ایس عبدالباری صاحب، آر ایس جاوید صاحب نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جلسے کو رونق بخشی۔

منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قادر پیٹ وانم باڑی، منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قلعہ وانم باڑی،منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول بشیر آباد وانم باڑی،  منسپل مسلم بائز ہائی اسکول (اردو) گاندھی نگر وانم باڑی، منسپل مسلم بائز پرائمری اسکول گاندھی نگر وانم باڑی، منسپل مسلم گرلز پرائمری اسکول بڑی پیٹ وانم باڑی، منسپل مسلم بائز پرائمری اسکول مسلمپور وانم باڑی، پنچائیت یونین اردو بائز مڈل اسکول جعفر آباد وانم باڑی، مدرسہء ناصر الاسلام مسلمپور وانم باڑی، مدرسہء مفید العام گورنمنٹ ایڈڈ پرائمری مسلم بائز اسکول نیلی کھیت وانم باڑی سے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اپنے اساتذہ اور والدین کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے۔ پرائمری درجات کے طلبہ و طالبات نے اردو شعراء اور دانشوران کا تمثیلی مظاہرہ پیش کیا۔  مڈل درجات کے اول انعام کے مستحق قرار دئے گئے طلبہ و طالبات نے شہہ نشین پر اردو زبان کے تعلق سے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں۔

ڈاکٹر نعیم الرحمٰن  صاحب وائس چیرمین ٹمل ناڈو اردو اکیڈمی، محترمہ شاہینہ بیگم بلاک ایجوکیشنل آفیسر (اردو)  ضلع ترپاتور کو انجمن فروغ اردو وانم باڑی اور ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے ان کی اردو خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا اور شہر کے مشہور سماجی کارکن ٹی الطاف احمد صاحب کوان کی ہمہ جہتی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز دیا گیا۔ تمثیلی مظاہرہ پیش کرنے والے تمام طالبہ و طالبات کو مومنٹو اور تقریر نعت و نغمہ خوانی مقابلہ میں اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سند اور مومنٹو معزز مہمانان کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

اس شاندار جلسے کی دوسری نشست محفل حمد و نعت نغمہ سرائی اور شام غزل سات بجے شروع ہوئی جس کی صدارت اے ناصر خان صاحب نے فرمائی۔ اے پی اشفاق احمد صاحب، منجور اشتیاق احمد صاحب، اے ایم اعجاز اسلم صاحب، پائکار انیس احمد صاحب، اے بشیر احمد صاحب، اے وی مدثر صاحب،ٹمل صحافی نورالامین صاحب بطور مہمانانِ خصوصی شریک محفل رہے۔  محفل میں شریک شہر وانم باڑی کے شعراء راحت حرارت، پروفیسر فیاض جوہر، اظہرالدین مظہر  اور نغمہ خوان  اپاپلے اشفاق احمد، عدنان منیب کو مومنٹو پیش کیا گیا۔ شہر چنئی سے تشریف لائے شاہد مدراسی اور ان کے رفقاء محمد بشیر، حاجی محمد رفیع، سمیع اللہ شریف، محمد قاسم، محمد اظہر، فاضل شریف، داؤد، ماہر مدراسی، فیروز احمد، سجاد رفعت، شکیل احمد، نے دف پر حمد، نعت، اردو زبان پر نغمے اور غرلیں پیش کر کے شرکاء محفل کا دل لوٹ لیا۔ رات دس بجے ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ کے ہدیہء تشکر کے ساتھ اردو میلے کی یہ آخری نشست اختتام کو پہنچی۔

You may also like

1 comment

noora Hussain فروری 24, 2024 - 1:04 شام

பௌத் அச்சா ஹாய்

Reply

Leave a Comment