Home » تملناڈواُردوتحقیقی مرکز کی جانب سے استاد محمد جاوید اکرم کو اعزاز

تملناڈواُردوتحقیقی مرکز کی جانب سے استاد محمد جاوید اکرم کو اعزاز

by زبان خلق
1 comment

 

 

(عبداللہ باشاہ، وانم باڑی) تملناڈو اُردو تحقیقی مرکز کی جانب سے 31 دسمبر کی شام بعد نماز مغرب، اُردو ہال، امین آباد، قادر پیٹ  میں ”بیادِ سر سید جنوب کا کا محمد زبیر صاحب“سے منسوب مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یا د رہے گزشتہ گیارہ برسوں سے تملناڈو اُردو تحقیقی مرکز نے کئی کامیاب عالمی مشاعرے کا انعقادکیا ہے۔ ہر سال خصوصاً 31 دسمبر کی شب مشاعرہ منعقد کرنا، اُردوادبی خدمات کے اعتراف میں اہم شخصیتوں کو”کا کا محمد زبیر صاحب ایوارڈ“سے اعزاز دینا بزم کاعام رواج رہا ہے۔آج کی محفل میں  اسلامیہ بائز ہائر سکنڈری اسکول, وانم باڑی,کے استاد عالی جناب محمد جاوید اکرم صاحب کو ان کی اردو لسانی وادبی خدمات کے اعتراف میں کا کا محمد زبیر صاحب اعزاز سے نوازا گیا۔  محمد جاوید اکرم صاحب نے اپنی لسانی و ادبی خدمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برسوں سے حکومتِ تملناڈو کی جانب سے اُردو اسکولی نصابی کتابوں کی ترجمانی کرنامیری ذمہ داری میں آئی،اس عمل کوحال ہی میں احسن طریقے سے پایہء تکمیل تک پہنچایا ہے، یہاں تک محدود نہیں میرے والد مرحوم حکیم محمد یعقوب اسلم صاحب کی ہدایت پر جنوبی ہند کے شعراء و نثرنگاروں کی قدردانی کرتے ہوئے ان کی تخلیقات کواُردو نصابی کتابوں میں شامل کیا ہے۔ مشاعرہ کا آغاز امتیاز احمدشادؔ کی تلاوت اور جاوید سلیم صاحب کی نعت سے ہوا۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ نے تمام مہمان و سامعین کا استقبال کیا اور سر سید جنوب کاکامحمد زبیر صاحب کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئےان کے نام سے منسوب اعزاز کی تاریخی حیثیت  کو نمایاں کیا۔ محفل میں  محمدجاوید اکرم صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک  رہے، پی ایس عبدالباری مخلصؔ  مدیر ماہنامہ رسالہ ”ملت نشانِ منزل“ نے صدارت فرمائی۔ اسانغنی مشتاق رفیقیؔ کی نظامت میں مقامی شعراء کرام شاداب بے دھڑکؔ، سراجؔ زیبائی، عبدالباری مخلصؔ، چولورم عطاء الرحمن عطاؔء، فیاض جوہرؔ، توحید راہیؔ، ہدایت اللہ حاضرؔ، گلزار احمد کاشفؔ، امتیاز احمد امتیازیؔ، امتیازاحمد شادؔ، گلزاراحمد گلزارؔ، وانیکارجاوید سلیم نےاپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریباً رات 10بجے ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ کے ہدیہء تشکر سے نشست برخاست ہوئی۔

You may also like

1 comment

Hafiz. Syed Bilal Ahmad جنوری 3, 2024 - 5:01 شام

Ma sha Allah.
He deserves it. May Allah increase in his abilities and skills and reward him

Reply

Leave a Comment