Home » پندرہ روزہ پرچہ زبانِ خلق کی ویب سائیٹ کا رسم اجراء

پندرہ روزہ پرچہ زبانِ خلق کی ویب سائیٹ کا رسم اجراء

by زبان خلق
0 comment

وانم باڑی /29/نومبر(عبداللہ باشاہ)
شہر وانم باڑی سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ پرچہ زبان خلق کی ویب سائیٹ کارسم اجراء ۸۲/نومبر کی شام بعد نماز مغرب مدیر اعلیٰ زبان خلق اسانغنی مشتاق رفیقی کے مکان بشیر آبادمیں عمل میں آیا۔ یاد رہے اس ادبی پرچے میں مختلف موضوعات پراصلاحی مضامین اورادبی صفحے پر افسانچے و غزلیات شائع ہوتے ہیں، اردو زبان وادب کو فروغ دینے کی خاطر گزشتہ ۹ سالوں سے یہ پرچہ مفت میں تقسیم ہورہاہے۔انجمن فروغ اردو کے بانی ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ مدیراعلیٰ اسانغنی مشتاق رفیقی نے ویب سائیٹ کے تعلق سے مختصر سا تعارف بیان کیا۔”زبان خلق“ کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے بتایاکہ یہ پرچہ عوام میں روشن خیالی کو رواج دینا،حق بیانی عام کرنا، ہر قسم کی شدت پرستی کوکھل کر مخالفت کرنا، اختلافی مسائل کو مکالمے کے ذریعے مابین اتحادقائم کرنا، حق و صداقت کی تبلیغ کرنا، ملکی سطح پر مذہبی، سیاسی اور ذات پات کے تعصبات سے الگ رہ کر قومی اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کرناہمارے بنیادی مقاصد ہیں۔نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سینئر صحافی اکبر زاہد، پی ایس عبدالباری مدیرملت نشان منزل، سید رضوان الحق عمری،گورنمنٹ قاضی ضلع ترپاتورسید عبدالرحمن صاحب نے مختصر تاثرات پیش کئے۔معروف سیاست دان ناصر خان صاحب، بشیر احمد، فاروق احمد،ٹی محمد خالد، عبدالکریم عارف، اصلپے امتیاز، ٹی کے مشتاق احمد،اعجاز احمد اسلم، سالار نعمت اللہ،اے پی اشفاق احمد، مودی الطاف احمد،ایم ایل نثاراحمدمحفل میں شریک رہے۔قارئین درجہ ذیل ویب سائیٹ اڈریس پر پرچہ آن لائن ملاحظہ کر سکتے ہیں (zaban-e-khalq.com)۔قلم کا رحضرات اپنے تاثرات اور مختصر مضامین zabanaykhalq@gmail.com پر روانہ کرسکتے ہیں۔آخر میں مولوی عبدالرحمن صاحب کی دعا اور مشتاق رفیقی کے ہدیہ ئ تشکر سے نشست برخاست ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment