الحمد للہ انجمن خواتین اردو (تمل ناڈو) کے زیر اہتمام،12 نومبر 2023 منعقدہ یوم اقبال،اردو ڈے کا اجلاس کامیابی سے ہمکنار رہا۔
جلسے کی ابتدا قران پاک کی تلاوت سے ہوء۔انجمن کی سکریٹری ڈاکٹر غوثیہ سعیدہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔انجمن خواتین اردو کی بانی وصدر پروفیسر ڈاکٹر پروین فاطمہ سابق صدر شعبہء اردو، کوئین میریس کالج نے صدارتی کلمات پیش کی۔ انجمن خواتین اردو کے قیام کی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ترویج واشاعت میں خواتین نہایت اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔ نئی نسل کو اردو زبان سے آشنا کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے دین،ہماری تہذیب اور تاریخ کے انمول خزانے اردو زبان میں موجود ہیں مزید انہوں نے کلام اقبال کی عظمت اور وقعت پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر نسیم سعید صاحبہ سینئر گائنوکالجسٹ،پولس ہاسپٹل،چینئی نے خواتین کی تعلیم وتربیت کی اہمیت پر پر مغز تقریر کی اور اردو شعر وادب کے فروغ واشاعت پر کام کرنے کی جانب ترغیب اور توجہ دلائے۔
محترمہ فاطمہ مظفر صاحبہ پریسیڈنث IUML (ویمنس ونگ) اور کونسلر، ایگمور چینئی نے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین اردو کی بقاوترویج کے لئے راہیں تلاش کریں اور ان راہوں پر گامزن ہونے کی سعی کریں۔ علامہ اقبال کی شخصیت کے انوکھے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوے ان کی شخصیت اور شاعری کی اہمیت کو واضح کیا۔ مزید انجمن خواتین اردو کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اردو کی ترقی و بقا کیلئے ہمیں مل جل کر دامے، درمے، قدمے، سخنے انجمن کا تعاون کرنا ہے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے سر زمیں فلسطین کے دل دہلا دینے والے حالات کا بھی بیان کیا جسے سن کر سب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
معزز مہمانان کی تقاریر کے بعد اردو کی طالبات جن میں ننھی بچیوں سے لے کر مدراس یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالرس شامل تھیں انہوں نے علامہ اقبال کا کلام سنایا جسے سن کر حاضرین محفل خوب محظوظ ہوئے۔اس محفل میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی۔
انجمن کی متحرک ارکان میں ڈاکٹر رشید النساء صاحبہ ڈاکٹر غوثیہ سعیدہ صاحبہ،محترمہ امتہ السعیدہ صاحبہ، محترمہ طاہرہ کمیل صاحبہ ڈاکٹر نکہت ناز، ثمینہ رضوان، ثمین فاضلہ فاطمہ کے علاوہ دیگر قلمکار وشاعرات و اساتذات نے اس محفل میں شرکت کی جن میں محترمہ ڈاکٹر صبا مصطفے صاحبہ، محترمہ سعدیہ خلیل صاحبہ، محترمہ کشور صفی صاحبہ،محترمہ چاند بیگم صاحبہ، استاذہ محترمہ ممتاز بیگم صاحبہ۔ محترمہ شمس النساء یاسمین صاحبہ، استاذہ امتہ البتول صاحبہ، استاذہ نور النساء صاحبہ،استاذہ ثریا بیگم صاحبہ۔استاذہ انجم أرا،استاذہ ساجدہ بیگم صاحبہ،استازہ رضیہ سلطانہ، محترمہ محمودہ بیگم، محترمہ کے۔خورشید بیگم،ڈاکٹر فیض النساء، شائمہ مسعود، یگانہ، معصومہ حیدر،عائشہ صدیقہ، نازیہ، شیخ تارہ وغیرہم شامل تھیں۔عائشہ صدیقہ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ یہ خوبصورت محفل اختتام کو پہنچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن خواتین اردو (تمل ناڈو) کے زیر اہتمام یوم اقبال – اردو ڈے نومبر 2023, کی رپورٹ
previous post