زبان خلق صرف پندرہ روزہ، ماہنامہ اور نیوز پورٹیل نہیں بلکہ ایک اصلاحی تحریک ہے۔ ہمارا مقصد عوام میں روشن خیالی کو رواج دینا، ہر قسم کی شدت پرستی کی کھل کر مخالفت کرنا، اختلافی مسائل میں بین المسالک مکالمے کے ذریعے اتحاد کی کوشش کرنا اور فرقہ و مسالک کے حد بندیوں سے اوپر اُٹھ کرحق و صداقت کی ترویج و تبلیغ کرنا، ملکی سطح پر جغرافیائی،لسانی، مذہبی، سیاسی اور ذات پات کے تعصبات سے بلند ہوکر قومی اتحاد کو فروغ دینا اور ساتھ ہی اردو زبان جو ہماری تہذیبی شناخت ہے اُس کی ترقی اور ترویج کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں ہمارا سیاسی شعور ہمیشہ بیدار رہے اور غلط پروپگنڈوں میں الجھ کر کہیں ہم خود کو اور اپنے قوم کو مشکلات میں نہ ڈال دیں۔ ہم ایک باشعور، روشن خیال، خالص حق و صداقت پر چلنے ولا معاشرہ تشکیل دینے کا عزم رکھتے ہیں۔
ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، دامے درمے سُخنے ہمارا ساتھ دیجئے۔